Daily Taqat

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کی ملاقات

اسلام آباد:  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں امن و امان   سمیت مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخواہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ شاہ فرمان کی خیبر پختونخواہ میں بطور گورنر تعیناتی ایک نیک شگون ہے، ان کی رہنمائی میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا دارومدارصوبوں اور وفاق کے مابین خوشگوار تعلقات پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا ۔انہوں نے کہا ملک اس وقت ایک مشکل دور سے گزررہا ہے ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی ، صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا اور صوبے اور وفاق کے مابین خوشگوار تعلقات قائم کر نا ان کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ا±ٹھارہی ہے ۔قبل ازیں سپیکر اسد قیصر سے سا بق سپیکر قومی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی سید فخر اما م نے بھی ملا قات کی۔ملا قات میں ملک کی مجمو عی سیا سی صورتحال اور با ہمی دلچسپی کے امو ر پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔سپیکر نے کہا کہ ملک میں معا شی استحکا م اور عوامی مسا ئل کے حل کے لیے جمہو ری اداروں کا استحکا م اور مضبوطی نا گزیر ہے ۔اور تما م پارلیمنٹ میں تمام سیا سی جما عتوں کو ملکر ملک کو درپیش چلنجو ں سے نمٹنے اور جمہو ریت کے استحکا م اور جمہو ری اداروں کی مضبو طی کے لیے کا م کر نا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ آپ اس ایوان کے پر انے اور تجر بہ کا ر ممبر ہیں آپ کی قومی اسمبلی میں مو جو دگی ایوان کی خو ش قسمتی ہے اور میرے لیے آپ کی رہنما ئی اور مشا ورت انتہا ئی اہمیت کی حا مل ہے۔انہوں نے کہا کہ پا رلیمنٹ کے وقار میں اضا فے اور ایوان کے ما حو ل کو پر امن رکھنے کے لیے سینئر اراکین کو کر دار ادا کر نا ہو گا۔سابق سپیکر فخر امام نے کہا کہ ایوا ن کے ما حو ل کو پر امن ر کھنے کے لیے اپو زیشن جما عتوں کا کر دار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے۔اورملکی سلا متی اور معاشی استحکا م کے لیے تما م جما عتوں کو ساتھ لیکر چلنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایوان کے تقدس میں اضا فے اور ملک میں جمہو ریت کا استحکا م ہی ملک میں حقیقی تر قی کا ضامن ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »