سپیکرقومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہے ہمیں ان کے پیغام کااحترام کرنا چاہیے، رانا افضل

اسلام آباد: وزیر مملکت خزانہ رانا افضل نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہے ہمیں ان کے پیغام کا احترام
کرنا چاہئے‘ گزشتہ روز ایوان میں بہت سے ممبران کے نہ آنے کی وجہ مسلم لیگ (ن) کے صدارتی کنونشن میں حصہ لینا تھا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر  وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ روز اراکین قومی اسمبلی کا بڑا مصروف دن تھا اس دن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کا چناﺅ کرتا تھا جس کی وجہ سے ایوان میں اراکین قومی اسمبلی کی حاضری کم رہی اور یہی وجہ توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب نہ آنا بھی تھا رانا افضل نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہمیں ان کے پیغام کا احترام کرنا ہوگا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.