Daily Taqat

اسپینش کوپا فٹبال ، سیکنڈ لیگ میں بارسلونا نے ویلنشا کیخلاف دو گولز سے میدان مارلیا

لندن: سیکنڈ لیگ میں بارسلونا نے ویلنشا کیخلاف صفر کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارلیا ۔ فاتح ٹیم کیجانب سے کاٹینو اور ریکیٹک نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔اسپینش کوپا فٹبال میں بارسلونا کی پیش قدمی جاری ہے ۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن دونوں سائیڈز گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائیں ۔دوسرے ہاف میں بارسلونا کی ٹیم کا جادو سرچڑھ کر بولا اور 49 ویں منٹ میں کاٹینو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔

بیاسویں منٹ میں ریکی ٹِک نے ایک اور گول داغ کر بارسلونا کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ۔حریف ٹیم نے میچ میں واپسی کے لیے خوب جان ماری لیکن ناکام رہی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »