Daily Taqat

شمالی کوریا کے رہنما کی جنوبی کوریا کے صدر کو ملاقات کی دعوت

سیول: جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کو ملاقات کے لیے شمالی کوریا آنے کی دعوت دی ہے اور اگر مون اسے قبو ل کر لیتے ہیں تو یہ شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کے درمیان دس سال کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق مون کے ترجمان کم ائی کیوم نے کہا کہ کم کی بہن نے یہ پیش کش زبانی طور مون کو سیﺅ ل میں صدارتی محل میں ایک ظہرانے کے دوران ان سے ہونے والی ملاقات میں دی۔۔شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کم یو جونگ پیو چانگ جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے لیے جنوبی کوریا میں موجود ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدر مون نے کہا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کو مل کو ایسے حالات بنانے ہوں گے تاکہ یہ سربراہی ملاقات ہو سکے۔ترجمان نے کہا کہ مون نے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کو فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جئی اگر شمالی کوریا کا دورہ کرتے ہیں تو یہ دونوں کوریائی ملکوں کے سربراہوں کے درمیان 2007 کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »