Daily Taqat

بعض لوگوں نے صحافت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ،رابی پیرزادہ

لاہور: گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ بعض لوگوں نے صحافت جیسے مقدس پیشے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے اور بغیر تحقیق کئے خبریں شائع کرنا معمول بن چکا ہے ۔انہوں نے اپنے حوالے سے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ میں نقیب اللہ محسود ،زینب اور دیگر قتل ہونے والوں کے سوگ میں اپنی سالگرہ نہیں مناﺅں گی اور میں نے پہلی مرتبہ اپنی زندگی میں سالگرہ نہیں منائی مگر اس کے باوجود ایک مقامی اخبار نے میری سالگرہ منانے کی جھوٹی خبر شائع کرکے اصل میں صحافت کو داغ دارکیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ باتوں کے کوئی اصول اور ضابطے ہوتے ہیں میں نے مرنے والوں کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اپنے دکھ کے اظہار میں سالگرہ منسوخ کردی تھی مگر مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ پرنٹ میڈیا میں بعض ایسی کالی بھیڑیں ہیں جو دکھ درد کے احساس سے عاری ہیں جن کو کسی کے مرنے سے کوئی دکھ اور افسوس نہیں ہوتا۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرے بارے میں یہ بے بنیاد اور گمراہ کن خبر شائع کی گئی کہ میں نے اپنی سالگرہ منائی ہے اس میں رتی بھر صداقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور میڈیا مالکا ن کو ایسے منفی سوچ رکھنے والے عناصر پر نظر رکھنی چاہیے جو کسی کی بھی عزت اچھالنے میں دریغ نہیں کرتے۔ انہوںنے کہا کہ جس مقامی اخبار میں میری سالگرہ منانے کی خبر شائع ہوئی اس کے چیف ایڈیٹر اور ایڈیٹر انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں اور انہوںنے ہمیشہ مظلوم کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی مگر ان کے ادارے میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ان کی ساکھ کو خراب کرنے میں تلے ہوئے ہیں ۔ایسے لوگوں کو صحافت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »