Latest news

وزیراعظم کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے کل مظفرآباد میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے(کل) 13 ستمبرکو جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےمقبوضہ وادی میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف اورکشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے(کل) 13 ستمبر بروزجمع المبارک کو مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کی ضروت ہے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.