Daily Taqat

سندھ کی پہلی موٹر وے کا افتتاح وزیراعظم مئی کے تیسرے ہفتے میں کریںگے

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ماہ رواں کے تیسرے ہفتے میں کراچی حیدر آباد چھ رویہ موٹر وے کا افتتاح کریںگے۔اس ضمن میںذرائع نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزیراعظم سے ماہ رواں میں حیدر آباد کراچی موٹر وے کے افتتاح کیلئے تاریخ مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ مال بردار ٹرک اور مسافر بردار گاڑیاں کراچی سے حیدرآباد کی موٹر وے استعمال کیا کریںگی۔ 170کلو میٹر طویل سندھ کی یہ پہلی موٹر وے بننے سے کراچی پورٹ اوربن قاسم پورٹ پر برآمدی و درآمدی سامان لے جانیوالے ٹرالروں ٹرکوں کا اژدھام نہیں ہوا کریگا اور حادثات سے انسانی جانوں کا وسیع پیمانے پر ضیاع کاخاتمہ ہوگا۔دوسری جانب موٹر وے پر ایک بڑا ٹراما سنٹربھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں حادثات کی صورت میں زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد کا وافر انتظام ہوگا۔کراچی حیدر آباد موٹر وے کے دونوں جانب عالمی معیار کی سروس روڈ بنائی گئی ہے۔ یہ سگنل فری موٹر وے ہوگی اس پر نصف درجن انٹرچینج اور انڈر پاس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »