Daily Taqat

حکومت سندھ نےجلسے میں مداخلت کی تواحتجاج پرمجبورہونگے‘ عارف علوی

کراچی :  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بارہ مئی کو کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہے جہاں ہمارا کیمپ لگ چکا ہے۔ حکومت اس میں مداخلت کرنا چاہتی ہے۔ میں سندھ حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ پروگرام وہیں ہوگا کیونکہ وہاں پہلے بھی پروگرام ہوتے رہے ہیں۔ ہمیں نہ روکا جائے کیونکہ اگر روکا جائے گا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو انصاف ہاو¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حلیم عادل شیخ اورصدر منارٹی ونگ، پی ٹی آئی سندھ جے پرکاش نے پارٹی سیکرٹریٹ ”انصاف ہاﺅس“ کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقعے پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف سندھ ایوب شر بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جب پاکستان بن گیا تو اقلیتیں اپنے مذہب کے اعتبار سے چاہے الگ الگ رہیں اور اپنے اپنے مذہب کی الگ الگ عبادات کریں لیکن ریاست کے لیے سب برابر ہیں۔ چیئرمین عمران خان نے یہ بات کہی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ ہم تعصب کی بنیاد پر اقلیتوں سے زیادتی کرنے کے خلاف ہیں۔ جہاں بھی اقلیتوں سے زیادتی ہوگی، ہم اس کے خلاف کھڑے رہیں گے۔ میرے دائیں طرف ڈاکٹر مہر چند بیٹھے ہیں جو سولہ سال پاکستان پیپلز پارٹی ، منارٹی ونگ کے جنرل سیکریٹری رہے ہیں۔ آج انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ منارٹیز کے اعتبار سے انہیں جو اطمینان حاصل ہونا چاہئے تھا ، وہ پیپلز پارٹی سے حاصل نہیں ہوا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »