Daily Taqat

چیئرمین نیب کا پراسیکیوٹر عارف محمود رانا کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کے پراسیکیوٹر عارف محمود رانا کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا ۔ متعلقہ پراسیکیوٹر
نے معزز لاہور ہائیکورٹ میں ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈی جی نیب لاہور اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب لاہور سے مشاورت کئے بغیر معزز عدالت سے استدعا کی کہ نیب سے درخواست کے بارے میں کمنٹس لئے جائیں جو کہ مبینہ طور پر ملزم کا بھی موقف تھا۔نیب پراسیکیوٹر عارف محمود رانا نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ نیب متعلقہ مقدمہ میں اپنے کمنٹس پہلے ہی جمع کروا چکا ہے پھر بھی ملزم کو فائدہ پہنچانے کیلئے نیب کے پراسیکیوٹر نے اپنے فرائض سے غفلت برتی جس پر نیب لاہور کے پراسیکیوٹر عارف محمود رانا کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

شو کاز نوٹس میں متعلقہ پراسیکیوٹر سے ان کی اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کی وجوہات معلوم کی جائیں گی تاکہ معاملے کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ چیئر مین نیب نے نیب کے تمام پراسیکیوٹرز اور انوسٹی گیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر مقدمہ کی قانون کے مطابق پوری تیاری اور ضروری دستاویزات کے ساتھ پیروی کریں اور متعلقہ معزز عدالت میںقانون اور ٹھوس شواہد کے مطابق اپنے موقف بھرپور انداز سے پیش کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جاسکے اور ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقوم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے جو کہ نیب کا بنیادی نصب العین ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »