[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

موسم بہار کی شجر کاری مہم 9فروری سے شروع ہو گی، وسیمہ عمر

[mashshare]

قصور :   ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم9فروری سے شروع ہو گی، اس دوران ضلع قصورمیں 6لاکھ25ہزار پودے لگائے جائینگے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے شجر کار ی مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، ڈویژنل فارسٹ آفیسر عمران ستار، چیف آفےسر میونسپل کمیٹی رائے منشاء، ایجوکیشن، ہیلتھ اور دیگر محکموںکے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے بتایا کہ شجر کاری مہم کے دوران فارسٹ ڈیپارٹمنٹ 2 لاکھ 10ہزار پودے لگائے گا، ایجوکیشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کےلئے شجر کاری کا ہدف 90ہزار پودے مقرر کیا گیا ہے، دونوں محکموں کو پودے بلا معاوضہ دیے جائیں گے، دفاعی اداروں کو بھی 1لاکھ25ہزار پودے مفت دیے جائینگے جبکہ کسانوں کی مدد سے 2لاکھ20ہزار پودے لگائے جائینگے، کسانوں کےلئے پولی تھین بیگ میں پودے کا ریٹ 8روپے ہوگا، پاپولر، دھریک، سمبل سمیت دیگر پودے فی پودا 3روپے جبکہ شہتوت، شیشم کے پودے فی پودا 1روپے کی معمولی قیمت میں دستیاب ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع قصور میں مجموعی طور پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی9نرسریوں میں 9لاکھ پودے دستیاب ہیں ، ان نرسریوں میں 4تحصیل چونیاں، دو دو تحصیل قصور اور پتوکی جبکہ ایک نرسری تحصیل کوٹ رادھا کشن میں ہے۔

انہوںنے ہدایت کی کہ سی او میونسپل کمیٹی شہری علاقوں میں پودے لگانے کےلئے اراضی کا انتخاب کریں جبکہ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.