جوتا سیریزجاری ‘گجرات میں عمران خان کی گاڑی پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا

گجرات: ملک میں جوتا سیریز زور شور سے جاری ہے اور اس سیریز میں اگلا نشانہ عمران خان اس وقت بن گئے جب ایک شخص نے ان کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کاقافلہ جب گجرات میں پہنچا توعمران خان پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے متعلقہ شخص کوپکڑ خوب تشدد کانشانہ بنایا۔پکڑے گئے شخص پرعمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکنے کا الزام ہے۔مبینہ شخص کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف پرلاہور میں ایک تقریب کے دوران جوتا پھینکا گیا جبکہ سیالکوٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف پرسیاسی پھینک دی گئی۔ان واقعات کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.