Daily Taqat

2019کاورلڈکپ ون ڈےکیرئیرکا آخری ایونٹ ہوگا، شعیب ملک

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ 2019ءکا ورلڈ کپ ون ڈے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا۔ویڈیو پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا لیکن وہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلتے رہیں گے اور خواہش ہے کہ وہ 2020ءمیں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھی کھیلیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ان کا مقصد یہ دونوں ایونٹ کھیلنا ہیں اور دیکھنا ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کرلیا۔شعیب ملک کیربیئن پریمیر لیگ میں پانچ برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔آل راﺅنڈر نے کہا کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔
٭٭٭٭٭


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »