شعیب ملک سرپرچوٹ لگنے سے زخمی،عارضی بے ہوشی پرمعائنہ
ولنگٹن: پاکستان کے آل رانڈر شعیب ملک منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں سر پر چوٹ لگنے سے عارضی طور پر بے ہوش ہو گئے۔پاکستانی کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شعیب ملک ایک تیز رنز لینے کے لیے کریز سے نکلے لیکن پھر اراردہ ترک کر کے کریز کی جانب واپس جا رہے تھے کے ایک فیلڈر کی پھینکی ہوئی گیند ان کے سر کے پچھلے حصے میں لگی۔ شیعب ملک نے اس وقت ہیلمٹ پہنا ہوا نہیں تھا۔35 سالہ ملک نے بیٹنگ جاری رکھی، لیکن صرف چار مزید گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد وہ چھ رنز کے انفرادی سکور پر آٹ ہو گئے۔ بعد میں جب نیوزی لینڈ کی ٹیم
بلے بازی کے لیے آئی تو شعیب ملک میدان میں نہیں آ سکے۔ایک بیان میں پاکستانی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ وِب سنگھ کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ایک رنز لینے کی کوشش میں تھے کہ ایک فیلڈر کی بےتکی تھرو ان کے سر پر آ لگی۔ٹیم کے ڈاکٹر اور میں نے فیلڈ پر جا کر شعیب کو دیکھا۔ کنکشن یا بےہوشی کی کوئی علامت دکھائی نہیں دی اور وہ کھیل جاری رکھنے کے قابل تھے۔ آﺅٹ ہو جانے کے بعد ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا تو ان میں چوٹ کے بعد سر چکرانے کی علامات نظر آئیں۔ اب ان کی حالت بہتر ہے اور وہ آرام کر رہے ہیں۔میچ کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے نے جب پاکستانی ٹیم کے کوچ مِکی آرتھر سے شعیب ملک کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں کچھ دیر کے لیے بے ہوشی ہوئی تھی، اور ان کی طبعیت بہت اچھی نہیں ہے، تاہم میرے پاس حتمی رپورٹ نہیں ہے۔ہیملٹن میں کھیلے گئے اس ایک روزہ میچ میں پاکستان کی سات وکٹوں سے شکست کے بعد مِکی آرتھر نے یہ اعتراف بھی کیا کہ میچ میں تجربہ کار آل رانڈر شعیب ملک کے کمی محسوس کی گئی۔مِکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کھیل جاری نہ رکھ سکنے کی وجہ سے ہم ان دس اوورز کا فائدہ نہ اٹھا سکے جو آف سپنر شعیب ملک نے کرانے تھے۔ اگر وہ ہوتے تو ہم تیز بالروں کو جلد ہٹا کر ملک کو بالنگ پر لگا دیتے۔ ہمارے پاس حارث سہیل تھے، ان کی عزت اپنی جگہ، لیکن شعیب ملک بہت اچھے اور تجربہ کار آف سپنرہیں۔ ملک کے نہ کھیل سکنے سے ہمیں مایوسی ہوئی کیونکہ آج ان کے دس اوور ہمارے لیے بہت اہم ثابت ہو سکتے تھے۔یاد رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں اب نیوزی لینڈ کو چار صفر کی برتری حاصل ہے اور وہ سیرز جیت چکا ہے۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1