Daily Taqat

نوازشریف کےبیان سےپاکستان کاوقارمجروح ہوا، شیری رحمان

کراچی : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان سے پاکستان کا وقار مجروح ہوا۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2008 سے ممبئی کیس میں مستقل تعاون کیا اورامریکا بھی کہہ چکا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان کا کردار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مودی کے مﺅقف پرٹھپہ لگایا، کون کہتا کہ پاکستان ممبئی حملوں کاٹرائل نہیں چاہتا۔ نواز شریف کے بیان کے بعد پوری دنیا میں اس حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر طاقتور ممالک نے ہدف بنایا ہوا ہے، عالمی طاقتیں اپنی ناکامیاں پاکستان پر ڈال رہی ہیں لیکن پیپلز پارٹی ہر سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑے گی۔انہوں نے پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں۔ نوازشریف پاکستان کی قربانیوں پرپانی پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نواز شریف کی جماعت اب وضاحتیں دیتی پھر رہی ہے۔ہم بھی کہتے ہیں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ نیشنل ایکشن پلان اسی لیے بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اکیلے لڑتا رہاہے،بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس 3بار وزیراعظم رہنے والا شخص پاکستان کیخلاف بیانات دے رہا ہے۔ بیان پرپوری دنیا سوال اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کون کہتا کہ پاکستان ممبئی حملوں کاٹرائل نہیں چاہتا۔شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ڈٹ کرجان دے دی۔ ہم کمپرومائز نہیں کریں گے۔ میں پرامید ہوں کہ میاں نوازشریف اپنے بیان کوواپس لیں گے اور پاکستان کی خاطر اس پرکوئی وضاحت بھی پیش کریں گے۔شیری رحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نوازشریف کے بیان کومسترد کرتی ہے۔میں نے جب یہ بیان پڑا تومجھے حیرانگی ہوئی اور سوچا کہ نوازشریف اس پروضاحت دیں گے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی کیخلاف ہراول دستہ رہی ہے۔ہم دہشتگردی کیخلاف کھڑے ہیں۔نوازشریف نہ توہراول دستہ رہے اور بیانات بھی دے رہے ہیں۔ بلکہ انہوں نے پنجاب میں دہشتگردی کوتقویت بخشی ہے۔۔نوازشریف نے ایسے بیان دیا جیسے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کوپناگاہیں بنا کردیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »