Daily Taqat

شیخ رشید احمد کی احسن اقبال پرحملے کی مذمت

لاہور:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے، حالات تلخ ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ضابطہ اخلاق بنانا ہوگا، اگر کوئی حادثہ ہوگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔منگل کوشیخ رشید پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے زریعہ لندن سے لاہور پہنچے۔لاہور ائرپورٹ پرذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نازک صورتحال ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف بڑ رہا ہے، سیاسی پارٹیوں کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا چاہیے۔شیخ رشید نے کراچی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا ہر سیاستدان کا حق ہے، کوئی بڑا سانحہ الیکشن میں تاخیر کر سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر کڑا وقت ہے، قرضوں کی ادائیگی کیلئے پیسہ نہیں ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی بھی مذمت کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »