شرجیل انعام میمن اوردیگرکےخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست مسترد

کراچی:  احتساب عدالت نے سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی ہے۔جمعرات کوکراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اوردیگر ملزمان کےخلاف پونے چھ ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔وزیر اطلاعات شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم انعام اکبر کو طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، انعام اکبر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل طبعیت ناساز ہے اور وہ 17جنوری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس موقع پر عدالت نے نیب کی جانب سے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ کیا جانے والے فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست کو مسترد کردیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ۔سماعت کے بعد رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ حکومت اورپارٹی پالیسی نے ملک کو بڑے سانحات سے بچایا ہے ، انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے بہتر پولیس سندھ کی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.