Daily Taqat

نوازشریف العزیزہ اور فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کےلئے بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے

راولپنڈی : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ  سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف العزیزہ اور فلیگ شپ کیس میں ضمنی ریفرنس کےلئے بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی نیب نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو بیان ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کیا تھا
تاہم سابق وزیر اعظم نیب میں پیش نہیں ہوئے تاہم اب وہ 13 فروری کو نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز تیارہورہے ہیں جبکہ ضمنی ریفرنسزڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیرنگرانی تیارکیے جارہے ہیں، نئے ضمنی ریفرنس میں بیرون ملک سے حاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔ذرائع نے کہا کہ نیب راولپنڈی نے العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »