Daily Taqat

شہبازشریف سےق لیگی وفدکی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

کراچی: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اوروزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر ہاس کراچی میں مسلم لیگ(ق) سندھ کے 30رکنی وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری مطیع الرحمن کی قیادت میں ملاقات کی اور مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا،مسلم لیگ ق کے رہنماں نے شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کراچی باالخصوص سندھ کے مسائل میں دلچسپی اورانہیں حل کرنے کے لیے عملی اقدامات پروزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔مسلم لیگ نون کے صدرمیاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ق) کے رہنماں کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، مسلم لیگ(ن) اپنی خدمت کی سیاست کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالاہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اورانہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے ہم ملکر کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ کو بہتر بنائیں گے۔مسلم لیگ ق کے رہنماں کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا ترقیاتی ویژن بے مثال ہے اورہم اس سے متاثر ہوکراس جدوجھد میں شریک ہورہے ہیں محمد شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے انتھک محنت کی ہے ۔مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والے وفد میں مہدی حسین شاہ صدر ریلوے یونین،عبدالغفور صدرسوئی سدرن یونین،طارق آرائیں صدر پی ٹی سی ایل یونین،مختلف یونین کونسلوں کے صدور،احمد حسین ،آصف قریشی اوردیگر شامل تھے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »