Latest news

امت مسلمہ کےخلاف سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا، میاں شہباز شریف

اسلام آباد :  پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا،پاکستان کی پارلیمان واضح کر چکی ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں،پاکستان سعودی عرب کو اپنا بڑا بھائی تصور کرتا ہے ۔جمعہ کو سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ سرزمین حجاز پر حملے مسلمانوں کےلئے ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہیں ،امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا،شرپسند عناصر خطے میں بدامنی کی آگ بھڑکانے کے درپے ہیں ،پاکستان سعودی عرب کو اپنا بڑا بھائی تصور کرتا ہے ،حجاز مقدس کے احترام کے لئے ہر مسلمان اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے ، حالات کی سنگینی اور نزاکت تدبر اور دانائی کی متقاضی ہے ،پاکستان کی پارلیمان واضح کر چکی ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.