Daily Taqat

شہبازشریف سندھ کے چوتھے دورے پرآج( اتوار )میرپورخاص کےعلاقے سندھڑی پہنچیں گے

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سندھ کے چوتھے دورے پر (آج): اتوارکومیرپور خاص کے علاقے سندھڑی پہنچیں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے سینیٹر اسد جونیجو کی دعوت پر ان کے آبائی علاقے کا دورہ کریں گے ۔مسلم لیگ کے رہنما کھیل داس کوہستانی کے مطابق شہباز شریف سندھڑی مں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور پارٹی رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،کھیل داس کوہستانی اور اسد جونیجو نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائز لیا ۔کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ شہباز شریف شریف رواں ماہ سندھ کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اورعوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »