شہبازشریف کوبلامقابلہ صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں، فاروق طاہر

اسلام آباد : قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، ممتاز سےاستدان میاں شہباز شریف کو بلا مقابلہ مُسلم لیگ(ن) پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر اپنی اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے ان توقعات کا اظہار کیا ہے کہ جماعت کو استحکام دینے کے ساتھ ساتھ مُلک پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام اور مُلکی ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دیں گے۔ اُنہوں نے قائد مُسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سمیت جماعتی کارکنان کو بھی مبارکباد دی ہے جنہوں نے میاں شہباز شریف کا بحیثیت صدر مُسلم لیگ (ن) پاکستان شاندار انتخاب کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کے دور میں پنجاب میں مثالی تعمیراتی کام ہوئے ہیں۔ اُمید ہے کہ وہ ترقیاتی تسلسل جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے بھی اپنی صلاحیتیں وقف کر دیں گے۔ کشمیری عوام کو اُنکے انتخاب پر حقیقی خوشی میسر آئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.