جوسیاسی عناصرافراتفری چاہتے ہیں ان کےعزائم ڈھکے چھپے نہیں، شہبازشریف

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے،جوسیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔گزشتہ روز وزیراعلی شہبازشریف سے پشتونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ دونوں رہنماﺅں نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے کی مذمت کرتے ہوئے جمہوری نظام کے استحکام کے لئے ملکر کام جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے، نعروں یانام نہادتبدیلی کے دعوے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی، جمہوریت کے استحکام کے لئے ہرسیاسی جماعت پرذمے داری عائدہوتی ہے کیونکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، جوسیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.