شہبازشریف تین دفعہ اورچھ دفعہ صوبے میں حکومت ملنے کے باوجود رو رہے، اعجازاحمدچوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف تین دفعہ اور چھ دفعہ صوبے میں حکومت ملنے کے باوجود رو رہے ہے انہیں شرم سے ڈوب مر جانا چاہیے ، شہباز شریف نے عوام سے کےا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ، شہباز شریف کے تمام دعوے ، نعرے جھوٹے ثابت ہوئے ہے، شہباز شریف چاہتے ہے کہ مجھے لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو نیب میں طلبی سے شہباز شریف کی رات کی نےندیں اڑ چکی ہے ، ساڑھے نو سالوں سے صوبے میں اقتدار انجوائے کر رہے ہیں ، اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا شہباز شریف کے تمام ناکام منصوبے صرف مال بنانے کے لئے ہے ، شہبا زشرےف عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دور اقتدار میں چار سو میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ کا خاتمے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف صبح و شام جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ابھی بھی ملک میں لوڈ شےڈنگ جاری ہے ، شہباز شریف کی صرف آنیاں جانیاں ہے ، ان کی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے ، بلکہ پنجاب کی حکومت ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،سانحہ قصور اور معصو م زینب کے قتل میں انسانیت بھی کانپ ا ٹھی لیکن شہباز شریف کا ضمیر جاگا نہیں بلکہ مردہ ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ، انہیں وزیر اعظم بننے کا شوق پیدا ہوا ہے تا کہ و ہ دوبارہ کھربوں روپے کی کرپشن کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نون لیگ کے درباری ، مداری اور مسخروں کی ٹیم کے کپتان ہیں ، صوبے میں کرپشن عروج پر ہے ، معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات روکنے کا نام نہیں لے رہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.