نوازشریف سے شہباز شریف کی جاتی امراءرائےونڈ میں ملاقات
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے جاتی امراءرائے ونڈ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینیٹ انتخابات ،پارٹی امور سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ۔