Latest news

شہبازشریف کمر کی تکلیف کے باعث نیب میں پیش نہ ہوئے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کمر کی تکلیف کے باعث نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے نمائندے نے نیب ہیڈ کوارٹر میں جا کر سوالنامے کے جوابات جمع کرا دئیے ،نیب کی ٹیم نے 29اگست کو شہباز شریف کی رہائشگاہ جاکر تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصےلات کے مطابق نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صد رمحمد شہباز شریف کو چوہدری شوگر ملز اور ایل ڈبلیو ایم سی کی انکوائری کے سلسلہ میں گزشتہ روز طلب کیا تھا تاہم شہباز شریف گزشتہ کئی روز سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث نیب کی تفتیشی ٹیم کے رو برو پیش نہ ہوئے ۔

شہباز شریف کی طرف سے ان کے نمائندے نے نیب ہیڈ کوارٹر میں جا کر شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور نیب کے جاری کردہ سوالنامے کے تفصیلی جوابات جمع کرائے ۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں نیب کی ٹیم 29اگست کو صبح گیارہ بجے ان کی رہائشگاہ جائے گی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.