نیب کارائےونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر شہبازشریف کونوٹس

لاہور:  قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک اور نوٹس کے ذریعے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر جواب طلب کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو یہ دوسرا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 22 جنوری کو  آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لیے بھی طلب کیا گیا تھا۔ نیب میں پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں نیب کی جانب سے بلائے جانے کو بدنیتی قرار دیا تھا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دوسرا نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پرجواب طلب کیا گیا ۔ نیب نے شہبازشریف کو 29 جنوری تک دستاویزات اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔
شہباز شریف کو نوٹس


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.