Daily Taqat

معاملہ شہباز شریف کا نہیں جمہوریت کا ہے،شاہد خاقان عباسی

لاہور : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ والی سیاست پرویز مشرف کرتے تھے‘ سیاسی مقابلے سیاسی میدان میں ہوتے ہیں‘ معاملہ شہباز شریف کا نہیں
بلکہ جمہوریت کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر الزام کے گرفتار کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ معاملہ شہباز شریف کا نہیں بلکہ جمہوریت کا ہے۔ سیاسی گرفتاریاں جمہوریت کو تباہ کرتی ہیں سیاسی مقابلے سیاسی میدان میں ہوتے ہیں پکڑ دھکڑ والی سیاست پرویز مشرف کرتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »