Daily Taqat

ہواوے ٹیکنالوجیز کے صدر کی شاہ محمود قریشی کی ملاقات

اسلام آباد :  ایشا و مشرق وسطیٰ کےلئے ہواوے ٹیکنالوجیز کے صدر مسٹر چارلس یانگ نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ،پاکستان

میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے سی ای او مسٹر سیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہواوے سمیت بہت سی کمپنیاں کامیابی سے پاکستان میں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں اور حکومت کی مثبت کاروباری پالیسیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ صدر ہواوے ٹیکنالوجیز کا کہنا تھا کہ وہ اگلے 5 برسوں میں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کرنے جا رہے ہیں جس سے کثیر اقتصادی مواقعے میسر آئیں گے۔
ملاقات


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »