Daily Taqat

لوٹاہوا قوم کا پیسہ واپس لاکر تعلیم اور صحت پر لگائیں گے، شاہ محمود قریشی

ساہیوال:  تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شریف فیملی کا احتساب مکمل ہونے کے بعدایک خوشحال، مضبوط اور پرامن پاکستان جنم لے گا،ہر طرف قانون کی حکمرانی ہو گی،لوٹاہوا قوم کا پیسہ واپس لا کر تعلیم اور صحت پر لگائیں گے ، ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمہ کر دیںگے،کارکن متحرک ہو جائیںاورآئندہ انتخابات میںدھاندلی کےخلاف ڈٹ جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق تحصیل ناظم اورساہیوال حلقہ پی پی 199کے امیدوار عمر اسحاق چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوںکی چوریاں پکڑی گئیں ہیں،جھوٹ بولنے والوںکے انجام اور لوٹا ہواقومی پیسہ واپس لانے کا وقت عین قریب آ گیا ہے، شریف فیملی جتنا مرضی شور واویلا کر لیں اب سزا سے نہیں بچ سکیں گے،ملک سے بد عنوانی اور کرپشن کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں، شریف فیملی اب کسی خوش فہمی میں نہ رہے کہ عوام اب ان کی کرپشن کو بچانے کےلئے سڑکوں پر نکلیں گے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کرپٹ حکمرانوںکو بچانے کےلئے اب کوئی سڑکوںپرنہیں آئےگا ، عمران خان کی قیادت میں قانون کی بالادستی کی لڑائی لڑہے ہیں ،ہم جمہو ریت کے ساتھ ہیں مگر (ن) لیگ اداروں سے ٹکراو¿ اورمحاذآرائی کی سیاست کر رہی ہے ،تحر یک انصاف سپر یم کورٹ سمیت تما م اداروں کا مکمل دفاع اور تحفظ کرے گی۔انہوں نے کہا کہملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ حکمرانوں اور ملکی اداروں کی سربراہوںکا احتساب ہوا ہواور یاوہ عدالتوں میں پیش ہوئے ہوں یہ سب عمران خان اور انکی ٹیم کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ انتخابات میں کرپٹ حکمرانوںکا صفایا ہوجائےگااور پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کارکنوںکو کہا کہ وہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کےلئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کردیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »