حدیبیہ کیس میں شاہ خاور سپیشل پراسیکیوٹر جرنل نیب مقرر، نیب ترجمان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حدیبیہ پیپر ملز کیس میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل اور سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہ خاور کو اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر کر دیا گیا۔ نیب ترجمان کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے مقدمات میں مشکلات کا سامنا تھا۔ نیب ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ خاور کو فوری طور پر سپیشل پراسیکیوٹر جنرل نیب مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں یہ امر یاد رکھنا ضروری ہے کہ پراسیکیوٹر نیب کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے نیب کو مقدمات کی پیروی میں مشکلات درپیش آ رہی تھیں۔ ترجمان کے مطابق نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے دو ہفتے قبل بھیجی گئی سمری پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔ اس وقت عدالت عظمیٰ اور احتساب عدالتوں میں انتہائی اہم مقدمات کی سماعت جاری ہے اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کا عہدہ زیادہ دیر تک خالی رہنے کیو جہ سے اہم ترین مقدمات میں پیروی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لئے نیب نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہ خاور کو نیب کا سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے اور وہ حدیبیہ پیپر ملز سمیت تمام اہم ترین مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریںگے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.