نئی دہلی میں شدید سردی اوردھند کاراج،ٹرین اورپروازیں متاثر

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور نوئیڈا اور گڑ گاﺅں سمیت ہمسایہ شہروں میں گہری دھند چھائی رہی۔ذرائع کے مطابق حد نگاہ 50میٹر تک رہی جسکی وجہ سے ٹرین اور پروازیں متاثر ہوئیں۔ 21ٹرینیں تاخیر سے چلی ہیں جبکہ 4 ٹرینوں کے اوقات تبدیل کئے گئے ، 13ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ شدید سردی آئندہ چند دنوں تک جاری رہیگی۔ کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری رہیگا۔ شمالی ہند میں بھی آجکل شدید سردی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں سردی کی شدت زیادہ ہے۔ جموں و دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے برفباری ہورہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لداخ ریجن میں درجہ حرارت منفی 15.6رہا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.