Daily Taqat

نارویجن پاکستانیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستانی سفیر رفعت مسعود

اوسلو :  ناروے میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے پاکستان کیلئے نارویجن پاکستانیوں کی سماجی و رفاعی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے،آپ پاکستان میں نادار اور مستحق لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے دارالحکومت اوسلو میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ وہ نارویجن پاکستانیوں کے جذبات کو سراہتی ہیں جو ناروے میں رہتے ہوئے بھی پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں اور پاکستان میں اپنے عزیز واقارب کی مدد کے علاوہ دیگر مختلف رفاعی کاموں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔سفیر پاکستان نے نارویجن پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ناروے میں رہتے ہیں لیکن آپ کو اپنے علاقہ اور دیہات کا خیال ہے۔ آپ پاکستان میں نادار اور مستحق لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »