سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے اصولی موقف کی جیت ہوئی‘ یاسمین راشد

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے اصولی موقف کی جیت ہوئی ، بلوچستان سے پہلے منتخب ہونے والے سینیٹ کے چئیرمین کو دلی طور پر مبارک باد پیش کرتے ہے ، عمران خان نے ملک میں نئی تاریخ رقم کر کے بلوچستان کی عوام کے دل جیت لیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانات سے بغاوت کی بو آرہی ہے ،سینٹ الیکشن میں حکومتی اراکین بوکھلا گئے ، چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کی طرف پوری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہے، ملک میں چوروں کا بلا تفریق سب کا احتساب کیا جائے خواجہ آصف پر سیاہی اور نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے شرمناک واقعات سے حکمرانوں کو سبق سےکھنا چاہیے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ قوم موجودہ حکومت کی کسی پالیسی سے مطمئن نہیں یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے حواری عوامی عدالت میں جانے سے گھبراتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے 35سالوں کے سیاہ کرتوت عوام کے سامنے آ چکے ہے۔ جنہوں نے اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت اور ملک کو درپیش چیلنجیز سے نکالنے کے بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، انہوں نے کہا کہ اربوں کھربوں روپے لوٹ کا بےرون ملک لے گئے ابھی تک بھی شریف خاندان کا پیٹ نہیں بھرا۔ حکمرانوں نے صرف عوام کے وسائل کو لوٹنے پر توجہ دی ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔پنجاب مےں ہسپتالوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ پنجاب کے تمام وسائل تختہ لاہور میں بننے والی میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر جھونک دئیے گئے ہیں اسی لیے لاہور سمیت صوبے کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.