سینیٹ اجلاس، ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور(ترمیمی) بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کوبھجوادیئے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے ریگولیشن آف جنریشن ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور (ترمیمی) بل 2017ءاور پاکستان پاور اور انفراسٹرکچر بورڈ (ترمیمی) بل 2017ءمتعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے ۔بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور (ترمیمی) بل 2017ءاور پاکستان پاور اور انفراسٹرکچر بورڈ (ترمیمی) بل 2017ءکی تحاریک پیش کیں جس کی ایوان سے منظوری لی گئی ، منظوری کے بعد چیئرمین نے بل متعلقہ کمیٹیوں کو کو بھجوا دیئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.