Daily Taqat

سینیٹ انتخابات، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل جاری

اسلام آباد : تین مارچ کو سینیٹ کی 52نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں چاروں صوبوں سے حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل (آج) پیر تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال (آج) پیر تک جاری رہے گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 فروری تک مکمل کرلی جائے گی۔ فاٹا سے چار امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری مقرر کی گئی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »