Daily Taqat

سلامتی کونسل کشمیر پراپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، ملیحہ لودھی

نیویارک :  پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا اور عالمی ادارے سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد کرائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے،  اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کا وقتا فوقتا جائزہ لینا چاہیے، قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی دستے پاکستان فراہم کر رہا ہے، سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کو زیادہ جوابدہ ہونا چاہیے، سلامتی کونسل کے جمہوری اور نمائندہ کردار کیلئے احتساب کا معیار بہتر کیا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »