[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

دی ایجوکیٹر سکول وزیرآبادکی طالبہ کی تقریری مقابلہ میں دوسری پوزیشن

[mashshare]

وزیرآباد: وزیرآبادکے اعزازات میں ایک اوراعزازکا اضافہ ،دی ایجوکیٹر زسکولز کے نیشنل تقریری مقابلوں میں دی ایجوکیٹرسکول وزیرآبادکی ہونہار طالبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے وزیرآبادکو پاکستان بھرمیں منفرداعزازسے روشناس کروایا۔

دی ایجوکیٹرز سکول وزیرآبادکے ڈائریکٹر محمدعمران بھٹی کی نگرانی میں وزیرآبادکے نونہالوں کی تعلیم کے ساتھ ذہنی وجسمانی تربیت اس اندازمیں کررہا ہے کہ سکول طلباءوطالبات کھیل کے میدان ہوں ،ذہنی مقابلے،پڑھائی کے مقابلے ،ملی قومی تہوارہوں منفرداندازمیں اپنے سکول کانام بلندرکھا ہوا ہے۔

پاکستان لیول پر سکول کی طالبہ ام فروہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے تعلیمی اداروں میں بھی اپنی انفرادیت کوبرقراررکھا ۔سیاسی وسماجی حلقوں نے سکول کے اس اعزازپر ڈائریکٹر محمدعمران بھٹی،مس سندس بٹ،میڈم عترت کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا اوراس امیدکااظہارکیاکہ دی ایجوکیٹرزسکول بہترسے بہترکارکردگی کے ذریعے وزیرآبادکی عزت وتوقیر میں اضافہ کاباعث بنتا رہے گا۔یاد رہے کہ نیشنل تقریری مقابلوںمیں درجنوں طلباءوطالبات نے حصہ لیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.