Daily Taqat

سانحہ وادی نیلم جاں بحق افرادکی تعداد 12 ہوگئی 6 کی تلاش جاری

وادی نیلم: وادی نیلم میں المناک سانحے نے سب کو غم زدہ کر دیا، نالہ جاگراں میں پل کے حادثے میں جاں بحق مزید 6 سیاحوں کی لاشیں مل گئیں، جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 6 کی تلاش جاری ہے۔گزشہ روز اتوار کو نالہ جاگراں میں پل پر تصویریں بنانے کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا، امدادی ٹیموں نے آج مزید 6 لاشیں نکال لیں جس کے بعد جاں بحق ہونیوالے سیاحوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور  مرد شامل ہیں، جاں بحق افراد میں ایک مقامی شخص بھی شامل ہے جو سیاحوں کو بچاتے ہوئے نالہ جاگراں میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔کمشنر مظفرآباد کے مطابق لاپتہ ہونیوالوں میں احمد راشد، معظم افتخار کا تعلق ٹپس کالج فیصل آباد جبکہ امتل منصور اور آمنہ کوثر کا تعلق ساہیوال میڈیکل کالج سے ہے، لاہور کی فائزہ نعمان اور مقامی شخص صائم شفاعت کی لاش بھی نہ مل سکی۔ کمشنر کا کہنا ہے لاپتہ سیاحوں کے بچنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔امدادی کاموں میں پاک فوج، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں لاپتہ سیاحوں کی تلاش میں انتظامیہ کے ساتھ شریک ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »