Daily Taqat

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے اربوں روپے کے وسائل بچائے‘ شہبازشریف

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے اربوں روپے کے وسائل بچائے،کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبے کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں،
صوبے بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں،زیرتکمیل منصوبوں کوبھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے اور لاہورکوئی لمحہ ضائع کیے بغیر عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو ترجیح دی گئی ہے ، پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈےپروگرام میں کارپٹڈ سڑکوں کا جال بچھایا۔شہبازشریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سےاربوں روپے کے وسائل بچائے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »