سعودی آبادی 32لاکھ سے تجاوز،ایک برس میں 2.52فیصد اضافہ

ریاض:  سعودی عرب کے محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ 2017ءکے دوران مملکت کی مجموعی آبادی 32552336 نفوس تک پہنچ گئی۔سال 2016ءمیں سعودی عرب کی آبادی 31742308 نفوس پر مشتمل تھی۔ ایک برس میں 2.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی میں 57.48 فیصد مرد اور 42.52 فیصد خواتین ہیں۔ اس حوالے سے 2016ءاور 2017ءکا آبادیاتی تناسب تقریباً ایک جیسا ہے۔ سال 2016ءمیں مردوں کا تناسب 57.44 فیصد اور خواتین کا 42.56 فیصد تھا۔مردم شماری کے نتائج کے مطابق سعودی شہریوں کی تعداد 20408362 پائی گئی۔ یہ کل آبادی کا 62.69 فیصد ہیں۔ سال 2016ءمیں سعودی شہریوں کی تعداد 20064970 تھی۔ ایک برس کے دوران 343392 نفوس کا اضافہ ہوا۔ سال 2017ءمیں سعودی مردوں کی تعداد 50.94 فیصد جبکہ خواتین کی 49.06 فیصد ری کی گئی۔ سال 2016ءمیں بھی لگ بھگ یہی تناسب تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.