Daily Taqat

سعودی عرب کے اسکولوں میں موبائل استعمال پر پابندی برقرار

ریاض: سعودی عرب میں طلباءکو اسکولوں میں موبائل استعمال پر پابندی برقرارکھی گئی ہے، غیرملکی ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کے ترجمان مبارک العصیمی نے یہ وضاحت ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے جاری کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی اسکولوںا میں موبائل استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔انہوں نے توجہ دلائی کہ وزارت نے اس حوالے سے کوئی بیان ہی جاری نہیں کیا۔
اس سلسلے میں اس کے برعکس جو کہا جا رہا ہے من گھڑت ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں اس قانون کے تحت بہت سے ایسے کاموں سے بچا جاتا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »