سارا پنڈ چودھری بن جائے گا لیکن مراثیاں دا بال چودھری نہیں بن سکدا“وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی عمران خان پر تنقید”

لاہور: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے عمران خان کے بارے میں  کہا ہے  کہ”سارا پنڈ چودھری بن جائے گا لیکن مراثیاں دا بال چودھری نیں بن سکدا“۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا یہ خواب درحقیقت میں خواب ہی بن کر رہ جائے گا ۔انہون نے کہا کہ آپ شہباز شریف اور پرویز خان خٹک کی اپنے اپنے صوبوں میں ترقی کا موازنہ کرلیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخواہ میں ہیلی کاپٹر کا ا ستعمال کرتے ہیں اور جب پنجاب آتے ہیں تو یورپ کا بھاشن دیتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں انتشار کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہتے ہیں ،انہیں اب خیبر پختونخواہ کی فکر کرنی چاہیے ، آئندہ انتخابات میں وہاں پر بھی شیروں کا راج ہو گا ۔جاوید ہاشمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وہ لوٹے نہیں ،جب انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہا تو پارلیمنٹ سے بھی استعفیٰ دیا ،انہوں نے مشرف کی آمریت کے دور میں بھی جیل کاٹی ،عمران خان کے دھرنے میں تھرڈ ایمپائر کی بات کر کے جمہوریت کے خلاف اداروں کو بے نقاب کیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.