Latest news

سانگلہ ہل پولیس کی کاروائی، ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار

سانگلہ ہل: تھانہ سٹی پولیس نے خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے عباس علی عرف علی سمیت چارارکان کوگرفتارکرلیاجبکہ ایک فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل ملک شبیر احمد اعوان نے بتایاکہ ملزمان ملتان، لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اورفیصل آبادکے اضلاع کی پولیس کو30 ڈکیتی ، راہزنی ودیگرسنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینی ہوئی 28 لاکھ روپے مالیت کی دوکاریں،ایک لاکھ 20ہزارروپے نقدی، پسٹل 30 بور،گولیاں اورکارتوس برآمدکرلئے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے جس میں پولیس ملازمین کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی کونظراندازنہیں کیاجاسکتاسرکل کوجرائم فری بنانے کیلئے پولیس پرعزم ہے اوراپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

،انہوں نے کہاکہ سرکل میں جرائم پیشہ افرادکاوجودبرداشت نہیں کیاجاسکتا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.