معروف اداکارہ سلمیٰ خان نے نوازشریف کوملک کا موجودہ وزیراعظم اورشاہد خاقان عباسی کو ریسلرقراردیدیا

لاہور :  معروف اداکارہ سلمیٰ خان نے نواز شریف کو ملک کا موجودہ وزیراعظم اور شاہد خاقان عباسی کو ریسلر‘ آصف زرداری کو سندھ‘ عمران خان کو خیبرپختونخوا اور شہباز شریف کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیدیا۔ گزشتہ روز معروف اداکارہ سلمیٰ خان ایک ٹی وی پروگرام میں شریک تھیں جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ ملک کا وزیراعظم کون ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میاں محمد نواز شریف‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کون ہیں تو ان کا جواب تھا کہ وہ ایک ریسلر ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری کو سندھ‘ عمران خان کو خیبرپختونخوا اور شہباز شریف کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیدیا تاہم وہ وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی کے بارے میں جانکاری رکھتی تھیں ان کو سیاستدان ہی گردانا جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی گاڑی میں رانا ثناءاﷲ‘ خواجہ آصف اور شیخ رشید میں کس کو اپنے ساتھ بٹھانا پسند کریں گی تو ان کا جواب تھا کہ وہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کو ساتھ بٹھانا چاہیں گی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.