بھارت میں سیلفی کے شوق نے ماں، بیٹا اوربیٹی کی جان لےلی

نئی دہلی:  سیلفی لینا کافی دلچسپ مشغلہ بنتا جارہا ہے لیکن کبھی کبھی یہ مہلک بھی ثابت ہوتا ہے۔ سیلفی کی دیوانگی میں لوگ کبھی کبھی موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اڈیشہ کے راگھاڑہ ضلع میں ایک30سالہ خاتون اور اسکے 5سالہ بیٹے کی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ رائے گڑھ کے مضافات میں ناگوارالی ندی میں پیش آیا۔ رائے گڑھ پولیس کے مطابق عورت ناگوارا لی دریا کے پل پر اپنے خاندان کے ہمراہ گئی تھی پل پر کچھ تصاویر لینے کے بعد عورت اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ پل سے اتر کر ایک چٹان پر بیٹھی اور سیلفی لینا شروع کردیا۔ سیلفی لیتے وقت تینوں چٹان سے پھسلتے ہوئے ندی میں جاگرے اور غرق آب ہوگئے۔پولیس و راحت رسانی کے عملہ نے موقع پر پہنچ کارروائی شروع کی اورتینوں کی لاش ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.