لاہور: نواز شریف اور مریم نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے براستہ لندن جانے کیلئے رواں دواں ہیں۔ نواز شریف کا لندن میں 5 روز کا قیام متوقع ہے۔
گزشتہ روز قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نےنیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلاہونے کی وجہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں۔نواز شریف کی نااہلی کے سبب این اے 120 میں خالی ہونے والی سیٹ میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والی کلثوم نوازسابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہونے کی وجہ سے اسمبلی کا رکن ہونے کا حلف نہیں اٹھا سکیں اس موقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مخالف جماعت پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو توجیحی خط لکھ رکھا ہے۔