Daily Taqat

روس نے شمالی کوریا کے شہریوں کو ملک بدر کرنا شروع کر دیا

پیانگ یانگ :  روس نے شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ورکرز کو ملک بدر کرنا شروع کر دیا ہے۔ شمالی کوریائی ذرائع  کے مطابق شمالی کوریا میں تعینات روسی سفیر الیگزینڈر ماٹسیگورا نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
روسی ذرائع کے مطابق اس سے روسی معیشت کو یقیناً شدید دھچکا پہنچے گا تاہم روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو اہم سمجھتا ہے۔ اندازوں کے مطابق شمالی کوریا کے قریب 37 ہزار ورکر روس میں کام کر رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »