Latest news

رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام بلاسود قرض کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب

ننکانہ صاحب: نواحی گاوں مانگٹانوالہ میں رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز(RCDP) کے زیراہتمام وزارت احساس اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ) PPAF)کے تعاون سے حکومت کے بلاسود قرض پروگرام سے غریب اور مستحق افراد کو چھوٹی سطح پر کاروبار کرنے کے لیے بلاسود قرض کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےPPAFکی گروپ ہیڈ محترمہ سیمی کمال نے کہا کہ حکومت پاکستان وزارت احساس کے بلاسود قرض پروگرام کو PPAFاوراسکے معاون اداروں کے ساتھ مل کر ضلع ننکانہ صاحب سمیت پورے پاکستان میں غریب اور مستحق لوگوں کو کاروبار کرنے کے لیے قرض کا اجراءکر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر احساس پروگرام ثانیہ نشتر کی خصوصی ہدایت پر PPAFکی ٹیم اس پروگرام کی افادیت کو بڑھانے کے لیے خودمیدان عمل میں ہے۔

جس طرح آج RCDPکے ساتھ مل کر ضلع ننکانہ صاحب میں 50لوگوں میں 20لاکھ روپے کی چیکس تقسیم کیے ہیں اس طرح پورے ملک میں غریب اور مستحق افراد کو بلاسود قرض جاری کیے جارہے ہیں تا کہ لوگ معاشی طور پر مضبوط ہو کر ایک خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔اس موقع پر بلاسود قرض پروگرام کے انچارج فرید صابر نے کہا کہ ہم RCDPکے ساتھ مل کر ضلع ننکانہ صاحب کی چار یونین کونسلز میں یہ پروگرام چلا رہے ہیں اور مستقبل قریب میں اس کا دائرہ پورے ضلع کی سطح پر بڑھایا جائیگا۔
ا
س موقع پر خطاب کرتے ہوئےRCDPکے CEOمحمد مرتضیٰ کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان کے احساس پروگرام سے جہاں ایک عام آدمی کو معاشی فائدہ ہوگا اس کے ساتھ ساتھ بیروزگاری اور غربت کے خاتمے میں بھی بلاسود قرض پروگرام اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر PPAFکی ٹیم کے علاوہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک نواز چدھڑ،ایریا مینجر طاہر کھوکھر سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.