Daily Taqat

ہم نے اپنے وسائل سے ملک چلایا کشکول نہیں اٹھایا :آصف علی زرداری

نوابشاہ  :  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے وسائل سے ملک چلایا کشکول نہیں اٹھایا تاہم ہمارے ملک کا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے۔نوابشاہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے، اگر گرفتار کیا گیا تو میں پہلے سے زیادہ مشہور ہو جاوں گا، میرا سرکار کے  ساتھ جھگڑا چلتا رہتا ہے تاہم میری گرفتاری کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ڈیل کرکے ائے اور موجودہ وزیراعظم بھی ڈیل کے تحت آئے ہیں، ڈیل کرنے والوں کو ڈیل کرنی آتی ہے لیکن ملک چلانا نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے، ہم نے اپنے وسائل سے ملک چلایا اور کشکول نہیں اٹھایا، چین سے مقامی کرنسی میں تجارت کا معاہدہ اب ہوا ہے ہماری حکومت پہلے ہی 6 ممالک سے اس طرح کا معاہدہ کرچکی تھی۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »