Daily Taqat

الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس بند کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں آر ٹی ایس بند کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔عام انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن کا رزلٹ
ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اچانک بند ہوگیا تھا جس کا الیکشن کمیشن نے بھی اعتراف کیا اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا۔گزشتہ دنوں آر ٹی ایس سے متعلق ایک آڈیو کلپ سامنے آیا جس میں ایک شخص آر ٹی ایس بند کرنے کی ہدایات دے رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس بند کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کےلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ دیاہے۔الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو آر ٹی ایس بند کرنے کا کہنے والے کا آڈیو کلپ بھی بھجوا دیا ہے اور ایف آئی اے کو آواز کی میچنگ سمیت فرانزک آڈٹ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »